English   /   Kannada   /   Nawayathi

عرب اتحادی فوج کی کشرالمندلہ کے مقام پر بمباری،52 حوثی باغی ہلاک

share with us


حوثی باغیوں کو اسلحہ تقسیم کے دوران بمباری کی،ایک گاڑی کو بھی نشانہ بنایاگیا،یمنی وزارت دفاع 


صنعاء :03مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)یمن کی حج گورنری میں عرب اتحادی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 30 حوثی شدت پسند ہلاک ہوگئے۔کشر میں المندلہ کے مقام پر حوثی باغیوں کو اسلحہ تقسیم کیا جا رہا تھا کہ اس دوران عرب اتحادی طیاروں نے بمباری شروع کردی۔بمباری کے دوران اسلحہ سے لدی متعدد گاڑیاں اور اسلحہ بھی تباہ ہوگیا۔اسی علاقے میں اتحادی فوج نے حوثیوں کو لے جانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں 22 جنگجو ہلاک اور 40زخمی ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کی وزارتِ دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ کشر ڈاریکٹوریٹ میں عرب اتحادی فوجیوں نے باغیوں کے ٹھکانوں پر بم گرائے جس کے نتیجے میں 30 حوثی ہلاک اور60سے زائد زخمی ہوگئے۔وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ کشر میں المندلہ کے مقام پر حوثی باغیوں کو اسلحہ تقسیم کیا جا رہا تھا کہ اس دوران عرب اتحادی طیاروں نے بمباری شروع کردی۔ بمباری کے دوران اسلحہ سے لدی متعدد گاڑیاں اور اسلحہ بھی تباہ ہوگیا۔اسی علاقے میں اتحادی فوج نے حوثیوں کو لے جانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں 22 جنگجو ہلاک اور 40زخمی ہوگئے ۔یادرہے کہ فروری کے اوائل سے اب تک حج? میں حجور قبائل اور باغیوں کے درمیان جاری لڑائی کے دوران 500 سے زیادہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا