English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران جوہری معاہدے سے بہتر معاہدہ نا ممکن ہے، جواد ظریف

share with us

تہران:03مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف امریکہ اور شمالی کوریا کے مابین سر انجام پانے والے سربراہی اجلاس  کے غیرنتیجہ خیز ثابت ہونے پر امریکی صدر ٹرمپ  کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے سے بہتر کوئی معاہدہ وہ حاصل نہیں کر سکتے۔

 ایرانی وزیر خارجہ خارجہ نے ٹوئٹر  پیغام میں امریکی صدر ٹرمپ کی سفارتی پالیسیوں کا مذاق اڑایا۔

یک طرفہ طور پر دستبردار ہونے والے جوہری معاہدے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ظریف نے کہا کہ اب  صدر ٹرمپ کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، ان کو اب یہ سمجھ لینا چاہیےکہ ان پالیسیوں کے ذریعے یہ  کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکتے۔  150صفحات پر مشتمل  جوہری معاہدے کے ہر لفظ کووضع کرنے کے لئے دس سال کے بعد مزید دو سال اور ٹھیک معنوں میں ہزاروں گھنٹے مذاکرات میں صرف کئے گئے ہیں۔  ہرگز اس سے بہترکوئی معاہدہ قائم نہیں کیا جا سکتا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے کے اوائل میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے والے ظریف کے استعفے کو صدر حسن روحانی نے مسترد کردیا تھا۔

واشنگٹن نے جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ایران پر پابندی عائد کر دی تھی۔  س پر ظریف کو ایرانی قدامت پسندوں نے اس عمل میں ناکام رہنے پرہدف بنایا تھا۔

یہ بھی واضح رہے کہ امریکی صدر، شمالی کوریا کے لیڈرکم جون انگ  سے ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں ملاقات میں کسی  نتیجے تک نہ پہنچ پائے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا