English   /   Kannada   /   Nawayathi

حماس کی 30 مارچ کو غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف ملین مارچ کی تیاری

share with us

مقبوضہ بیت المقدس :03مارچ2019(فکروخبر/ذرائع) اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے کہا ہے کہ جماعت 30 مارچ 2019ء کو غزہ کی پٹی میں ایک سال سے جاری مظاہروں کے موقع پر اسرائیل کے خلاف ملین مارچ منعقد کرے گی۔ حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ 30 مارچ کو ‘یوم الارض’ کے موقع پرغزہ میں ملین مارچ کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں غزہ کے تمام گروپوں اور جماعتوں کو شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم غزہ کی پٹی میں 30 مارچ کے روز ملین مارچ منعقد کریں‌ گے اور اس کے ساتھ ساتھ غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے پرامن مزاحمتی طریقے اختیار کیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام کو پرامن اور باوقار زندگی گزارنے کاحق ہے اور اسرائیلی غاصب ریاست ہم سے یہ حق نہیں چھین سکتی۔

خیال رہے کہ 30 مارچ 2018ء سے غزی کی پٹی میں اسرائیل کے خلاف ہفتہ وار احتجاج جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کر کے اب 270 فلسطینیوں‌ کو شہید اور 27 ہزار کو زخمی کر دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا