English   /   Kannada   /   Nawayathi

صومالیہ کے ہوٹل میں گھس جانیوالے الشباب کے تین عسکریت پسند ہلاک

share with us


تین روز قبل عسکریت پسندوں نے موغادیشوکے ہوٹل پر حملہ کیا اوربعدازاں اندرگھس گئے تھے،صومالی فوج


موغادیشو:02؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)صومالیہ کے ایک ہوٹل پر حملے کے بعد اندرگھس جانیوالے شدت پسند تنظیم الشباب سے وابستہ تین عسکریت پسندوں کو صومالیہ کی فورسز نے جھڑپوں کے بعد ہلاک کرد یا،شدت پسند تنظیم الشباب سے وابستہ عسکریت پسندوں نے ہوٹل مکہ المکرمہ کے باہر ایک بم دھماکا کیا اوربعدازاں اس ہوٹل میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے، اس واقعے میں 29 افراد ہلاک ہوئے تاہم راب یہ آپریشن اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صومالیہ کی سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کو جاری ایک بیان میں کہاکہ تین روز قبل شدت پسند تنظیم الشباب سے وابستہ عسکریت پسندوں نے ہوٹل مکہ المکرمہ کے باہر ایک بم دھماکا کیا اوربعدازاں اس ہوٹل میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے ، اس واقعے میں 29 افراد ہلاک ہوئے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے اس ہوٹل کا گھیراؤ کرکے آپریشن کا آغاز کردیا اورکئی گھنٹے کی جاری جاری جھڑپوں کے بعد فورسز نے ہوٹل کے اندر موجود تین عسکریت پسندوں کو ڈھیر کردیا،فورسز کے بیان کے مطابق اس آپریشن میں فورسز کا کوئی اہلکار ہلاک نہیں ہوا،اوراب یہ آپریشن اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا