English   /   Kannada   /   Nawayathi

شامی شہر دوما میں کیمیکل ہتھیار استعمال کیے گئے، او پی سی ڈبلیو

share with us

لندن:02؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)کیمیاوی ہتھیاروں کے عالمی ادارے نے کہا ہے کہ ایسے قابل فہم حقائق ملے ہیں کہ گزشتہ برس شامی شہر دوما میں ہوئی جنگی کارروائیوں کے دوران زہریلی کلورین گیس کا استعمال کیا گیا تھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق سات اپریل سن دو ہزار اٹھارہ کو ہوئے اس حملے میں چالیس افراد مارے گئے تھے۔ اس حملے کی تحقیقات کی مکمل چھان بین کے بعد جمعے کے دن اس ادارے نے کہا کہ ایسے شواہد ملے ہیں کہ اس کارروائی میں کیمیاوی مواد استعمال کیا گیا تھا۔ اس ادارے کا یہ اختیارنہیں ہے کہ وہ یہ تعین کرے کہ یہ کیمیاوی ہتھیار کس نے استعمال کیے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا