English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان: طالبان اورافغان سکیورٹی فورسز کے درمیان70 گھنٹے تک جھڑپ ،39 افراد ہلاک

share with us


جھڑپ میں 23عام شہری اور خودکش حملہ آوروں سمیت16طالبان مارے گئے ،صوبائی حکومتی ترجمان


کابل:02؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)افغانستان کے صوبے ہلمند میں طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کے درمیان 70گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ میں 23عام شہریوں اور 16طالبان سمیت39افراد مارے گئے ۔ہفتہ کو افغان صوبے ہلمند کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا کہ طالبان کے ایک حملے میں 23 افراد مارے گئے ہیں۔ صوبائی حکومت کے ترجمان عمر زواک نے ہفتے کے دن بتایا کہ یہ حملہ سکیورٹی فورسز پر کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جمعے کو طالبان نے شوراب کیمپ پر حملہ کیا تو جھڑپ شروع ہو گئی، جو سترہ گھنٹے تک جاری رہی۔ انہوں نے کہا اس دوران16 طالبا ن بھی مارے گئے۔ اس کارروائی میں جنگجوؤں نے خود کش حملے بھی کیے۔ طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔.
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا