English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ افغان اقتدار میں طالبان کو بھی برابر کا حصہ دیے جانے کا متمنی ہے ،امریکی اخبارکا دعویٰ

share with us

واشنگٹن:02؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی وزارتِ دفاع پینٹا گون کے افغانستان میں اقتدار کو طالبان اور کابل حکومت کے درمیان بانٹنے پر مبنی مجوزہ امن منصوبے کی بعض تفصیلات سامنے آئی ہیں۔دعوی کیا گیا ہے کہ پینٹاگون کے یورپی ممالک کو پیش کردہ افغان امن منصوبے میں امریکی فوجیوں کے 5 برسوں کے اندر اس ملک سے مکمل طور پر انخلا کرنے کا معاملہ بھی شامل ہے۔نیو یارک ٹائمز نے امریکی اور یورپی حکام کے حوالے سے اپنی خبر میں یہ بھی دعوی کیا ہے کہ مذکورہ منصوبے کے دائرہ عمل میں امریکہ آئندہ کے چند ماہ میں افغانستان میں متعین 14 ہزار کے لگ بھگ اپنے فوجیوں کی تعداد کو نصف تک کر دے گا۔افغانستان میں اتحادی قوتوں کے 8600 فوجیوں کے نیٹو کی قیادت میں افغان فوج کی تربیت کرنے کو جاری رکھنے کی شق کے بھی شامل ہونے والے مذکورہ منصوبے کے تحت افغانستان میں قیام کو جاری رکھنے والے امریکی فوجی صرف انسداد دہشت گردی کے آپریشنز میں حصہ لیں گے۔اس منصوبے کو واشنگٹن اور یورپ میں وسیع پیمانے کی پذیرائی حاصل ہوئی ہے کا دعوی کیا گیا ہے تو بھی پینٹا گون کے ترجمان لیفٹنٹ کرنل کونے فالکنر کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں تا حال کوئی قطعی فیصلہ نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل افغانستان ، عراق اور شام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا ملک "کبھی ختم نہ ہونے والی جنگوں سے " کنارہ کشی کر لے گا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا