English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی کی پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کروانے کے لیے ثالثی کی پیشکش

share with us

انقرہ:27؍فروری2019(فکروخبر؍ذرائع)ترکی نے پاکستان و بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر قابو پانے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا کہ ہم ترکی ہونے کے ناطے پاکستان بھارت کے کےدرمیان موجود مسائل کو  مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لئے ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہےہیں اور ہم نے پاکستان کو اپنے اس موقف سے آگاہ کردیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی پر انہیں  خدشات لاحق ہیں  اور ترکی ان مسائل کو حل کرنے میں مدد گار ہونے کے لئے تیار ہیں۔

اس سے قبل ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے    پاکستان کے وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر تین بار  بات چیت کی  اور پاکستان     کے  موقف کی کھل کر حمایت کی ہے۔ اور کہا کہ  حکومتِ ترکی   بھارتی جارحیت کی صورت میں  پاکستان کی کھل کر حمایت کرے گی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا