English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد اقصیٰ میں‌ کشیدگی کم کرنے کے لیے اسرائیل نے اردن سے مدد مانگ لی

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:27؍فروری2019(فکروخبر؍ذرائع)اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس بالخصوص مسجد اقصیٰ میں جاری کشیدگی کی روک تھام کے لیے صہیونی حکومت نے اردن سے مدد کی درخواست کی ہے۔اسرائیل کے جنرل عبرانی ریڈیو کے مطابق حکومت نے اردن سے رابطہ کیا ہے جس میں عمان سے کہا گیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں پیدا ہونے والی تازہ کشیدگی کم کرنے میں مدد کی درخواست کی گئی ہے۔

اسرائیل کی طرف سے اردن سے مسجد اقصیٰ میں  امن وامان کے قیام کے لیے یہ درخواست ایک ایسے وقت میں دی گئی جب دوسری جانب حال ہی میں صہیونی فوج نے 'باب الرحمت' میں‌ گھس کر وہاں‌ پرموجود نمازیوں کوتشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اس واقعے کے بعد فلسطین عوام نے قبلہ اول کے دفاع کے لیے ملک بھرمیں ریلیاں نکالیں اور بڑی تعداد میں قبلہ اول میں داخل ہو کر صہیونی فوج کی پابندیاں ناکام بنا دیں۔

خیال رہے کی 'باب رحمت' سنہ 2003ء سے فلسطینی نمازیوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ حالیہ کشیدگی میں فلسطینیوں نے اس دروازے کو کھلوا لیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے القدس میں محکمہ اوقاف اور مسجد اقصیٰ کے انتظامی امور کے دو عہدیداروں الشیخ عبدالعظیم سلھب اور ان کے نائب ناجح بکیرات کے قبلہ اول میں داخلے پر پابندی عاید کردی ہے۔ اس واقعے پر اردن سمیت دیگر مسلمان اور عرب ممالک نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا