English   /   Kannada   /   Nawayathi

خاشقجی قتل کیس، برطانوی وزیرخارجہ سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے

share with us

لندن:27؍فروری2019(فکروخبر؍ذرائع) جمال خاشقجی قتل کیس سے متعلق برطانوی وزیرخارجہ جیریمی ہنٹ سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیرخارجہ جیریمی ہنٹ آئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے اس دوران خاشقجی قتل کیس سے متعلق پیش رفت ممکن ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے برطانوی وزیر برائے ایشیا اور پیسیفک مارک فیلڈ کا کہنا تھا کہ امید ہے یہ دورہ معاون ثابت ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں جمال خاشقجی قتل کیس سے متعلق اپنی تحقیقات کا احوال پیش کیا جائے گا، اور دورے کے بعد پیش رفت سے بھی ملکی پارلیمان کو آگاہ کریں گے۔

دوسری جانب سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کرنے والی اقوام متحدہ کی ٹیم بتایا ہے کہ قتل کی تحقیقاتی رپورٹ جون میں عوام کے لیے جاری کردی جائے گی۔خیال رہے کہ واشنگٹن پوسٹ کے لیے خدمات انجام دینے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی گزشتہ سال 2 اکتوبر کو استنبول میں سعودی سفارت خانے میں اپنی منگیتر کے کاغذات لینے کے لیے گئے تھے، جہاں انھیں قتل کر دیا گیا۔

بیس اکتوبر کو سعودی عرب نے با ضابطہ طور پر یہ اعتراف کیا تھا کہ صحافی جمال خاشقجی کو استنبول میں قائم سفارت خانے کے اندر جھگڑے کے دوران قتل کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا