English   /   Kannada   /   Nawayathi

وارسا کانفرنس اسرائیل کے مفاد کے لیے منعقد کی گئی،حماس

share with us

امریکا اور اس کے اتحادی مل کر قضیہ فلسطین کو کم زور اور اسرائیل کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں،ترجمان حازم قاسم


غزہ:17؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں منعقد کی جانے والی نام نہاد مشرق وسطی امن کانفرنس صہیونی ریاست کے مفاد کے لیے بلائی گئی تھی۔مرکزاطلاعات فلسطین مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی مل کر قضیہ فلسطین کو کم زور اور اسرائیل کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولینڈ میں منعقد کی جانے والی عالمی کانفرنس کا مقصد اسرائیلی دشمن کو تحفظ فراہم کرنا تھا۔حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 'وارسا' کانفرنس میں ایران کو دنیا کے لیے سب سے بڑے خطرے کے طورپر پیش کیا گیا مگر حقیقی خطرہ اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں اسرائیل کو تحفظ دینے اور ایران کا تعاقب کرنے سے خطے میں مزید انتشار پیدا ہوگا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ وارسا کانفرنس کے ذریعے دنیا کو حقیقی خطریکے حوالے سے گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کرتے ہوئے صہیونی ریاست کو تحفظ دلانے کی کوشش کی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا