English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ اور غرب اردن میں اسرائیلی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

share with us

غزہ :26؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے علاقوں غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مشرقی رفح میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں 25 سالہ ایھاب عطاءاللہ حسین عابد شہید اور متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ قابض فوج نے فلسطینیوں پر اس وقت گولیاں چلائیں جب وہ غزہ میں ہفتہ وار حق واپسی مظاہروں میں شریک تھے۔

ادھر فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں سلواد کے مقام پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی  نوجوان 17 سالہ ایمن اکرم عثمان  حامد شہید ہو گیا۔ سلواد میں فلسطینی شہری جمعہ کی نماز کے بعد یہودی آباد کاری اور اراضی ہتھیانے کے خلاف احتجاج کررہےتھے۔ اس دوران قابض فوج نے مظاہرین پرلاٹھی چارج کیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا