English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب اور ہندوستان روہنگیا مسلمانوں کو بنگلہ دیش مت بھیجے، اقوام متحدہ

share with us

نیویارک :26؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کے شعبہ حقوق ِ انسانی کی خصوصی رپورٹرِ برائے میانمار یانگی لی  نے سعودی اور بھارتی حکومتوں  کو رخائن مسلمانوں کو بنگلہ دیش  ملک بدر نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔یانگی لی نے ڈھاکہ میں پریس کانفرس میں سعودی ورب اور بھارت  میں حالیہ ایام میں روہنگیا مسلمانوں سے متعلق  رونما ہونے والے واقعات کا ذکر کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی قریب  میں سعودی عرب  کی جانب سے  13 روہنگیا مسلمانوں کو ملک بدر  کرنے اور زیر حراست لینے ، علاوہ ازیں بھارتی حکومت کےا ن افراد کو جبراً بنگلہ دیش بھیجنے کی خبریں باعث افسوس و خدشات ہیں۔ یہ لوگ میانمار میں مظالم سے راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ بات عیاں ہے کہ یہ مظلوم مستقبل قریب تک  اپنے وطن کو نہیں لوٹ سکتے ، بنگلہ دیش میں انتخابی عمل مکمل ہو چکا ہے اب حکومت کو چاہے کہ یہ روہنگیا مسلمانوں کے  بحران کے حوالے سے منصوبہ بندی کرے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا