English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام میں امریکی فوجی ہتھیاروں کے ساتھ داخل

share with us

دمشق :26؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)شام سے فوجی انخلاء کے بارے میں امریکی دعوے کے باوجود انسانی حقوق کے نگراں شامی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ جنگی ہتھیاروں کے درجنوں ٹرکوں اور گاڑیوں کے ساتھ سینکڑوں امریکی فوجی شام میں داخل ہوئے ہیں۔

شام کے اس مرکز کے مطابق جمعرات کی رات سینکڑوں کی تعداد میں امریکی فوجی، ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کے ڈھائی سو ٹرکوں کے ساتھ شام کے صوبوں حلب، رقہ اور الحسکہ میں داخل ہوئے ہیں۔انسانی حقوق کے نگراں شامی مرکز کا کہنا ہے کہ امریکہ کے یہ اسلحے، عین العرب سمیت مختلف فوجی اڈوں میں تقسیم کئے گئے ہیں۔اس مرکز نے گیارہ جنوری کو بھی رپورٹ دی تھی کہ امریکی فوجیوں کا ایک قافلہ، جنگی ہتھیاروں اور گاڑیوں کے ساتھ شام میں داخل ہونے کے بعد حلب کے شہر رقہ میں الجبلیہ فوجی اڈے پہنچا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا