English   /   Kannada   /   Nawayathi

مشرق وسطٰی ميں عدم استحکام کا ذمہ دار فرانس ہے، ايران

share with us

تہران:26؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)ايران نے فرانس کو مشرق وسطیٰ ميں عدم استحکام کا ذمہ دار قرار ديا ہے۔ اس بارے ميں جاری کردہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ تہران حکومت خطے ميں امن اور استحکام کی خواہاں ہے تاہم پيرس حکومت کی جانب سے اس خطے ميں اسلحے کی وسيع پيمانے پر فروخت عدم استحکام کا سبب بن رہی ہے۔ ايران نے يہ بيان فرانسيسی وزير خارجہ کے اس حاليہ بيان کے رد عمل ميں ديا، جس ميں انہوں نے عنديہ ديا تھا کہ ايران پر تازہ پابندياں عائد کی جا سکتی ہيں۔ فرانسيسی وزير خارجہ ژاں ایو لیدریاں نے يہ مطالبہ بھی کيا تھا کہ ايران شام سمیت بقیہ خطے میں اپنے پالیسیوں ميں تبديلی بھی پیدا کرے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا