English   /   Kannada   /   Nawayathi

قطر ميں مذاکرات ختم، افغانستان ميں جنگ بندی ڈيل کی توقع

share with us

دوحہ:26؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)امريکی اہلکاروں اور افغان طالبان کے نمائندوں کے مابين قطر ميں مذاکرات کا دور چھ روز بعد ہفتہ چھبیس جنوربی کو ختم ہو گيا ہے۔ مذاکرات ميں افغانستان ميں سترہ برس سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کے ليے چند معاملات پر اتفاق ہوا ہے۔ ايسی اطلاعات بھی ہيں کہ جنگ بندی کے ليے آئندہ چند ايام ميں شيڈول طے کر ليا جائے گا۔ افغانستان کے ليے امريکا کے خصوص مندوب زلمے خليل زاد افغانستان روانہ ہو گئے ہيں جہاں وہ صدر اشرف غنی کو تازہ پيش رفت سے آگاہ کريں گے۔ طالبان ذرائع کے مطابق فائر بندی معاہدے کے اعلان کے بعد طالبان کی قيادت افغان حکومت کے نمائندوں سے بھی براہ راست بات چيت کرے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا