English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی خاتون کے قاتل یہودی نوجوان پر فرد جرم عائد

share with us

تل ابيب:26؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع) اسرائیلی عدالت نے پتھراؤ کرکے فلسطینی خاتون کو شہید کرنے کے الزام میں 16 سالہ یہودی نوجوان پر فرد جرم عائد کردی جس کی سزا 20 سال قید ہوسکتی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی عدالت میں 16 سالہ نوجوان پر فلسطینی خاتون کو پتھر مار کرقتل کرنے پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے، کم عمر ہونے کے باعث نوجوان کا نام ظاہر نہیں کیا جارہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوان کو 20 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے، علاوہ ازیں نوجوان پر جان بوجھ کر گاڑی کو نقصان پہنچانے کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں اور یہ دونوں دفعات دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہیں۔

یہ نوجوان اُن 5 طالبعلموں کے گروپ میں شامل تھا جس نے گزشتہ برس اکتوبر میں 47 سالہ فلسطینی خاتون عائشہ الرابی کی گاڑی پر پتھراؤ تھا اور ایک 2 کلو وزنی پتھر گاڑی کی ونڈ اسکرین کو توڑتا ہوا خاتون کے سر پر جا لگا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

نوجوان کا ڈی این اے خاتون کو لگنے والے پتھر سے حاصل نمونے سے میچ کرگیا تھا جب کہ بقیہ ساتھیوں کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔ پولیس دیگر طالب علموں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا