English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی سمیت تمام امداد بند کرے ، پی ایل او کی درخواست

share with us

بیت لحم۔23جنوریجنوری2019(فکروخبر /ذرائع) تنظیم آزادی فلسطین'پی ایل او' کے سیکرٹری صائب عریقات نے کہا ہے کہ حکومت نے امریکی انتظامیہ کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں امریکا سے فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی شعبے سمیت تمام امداد بند کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔پی ایل او کی طرف سے یہ درخواست اس لیے دی گئی ہے تاکہ رواں ماہ کے آخر میں فلسطینی اتھارٹی کے خلاف امریکا میں عدالتی کارروائی کی کوشش ناکام بنائی جاسکے۔صائب عریقات نے' کہا کہ 'ہاں میں امریکا کو لکھے گئے مکتوب کی تصدیق کرتا ہوں ۔یہ مکتوب صدر محمود عباس کی ہدایت پر امریکا کو لکھا گیا ہے۔ ہمیں خدشہ ہے کہ امریکا میں ہمارے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی شروع کی جاسکتی ہے۔ امریکا کے انسداد دہشت گردی کے نئے قانون 'اٹکا' کے تحت فلسطینی اتھارٹی کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔صائب عریقات کا کہنا ہے کہ امریکا نے حال ہی میں انسداد دہشت گردی کے لیے ایک نیا قانون منظور کیا ہے جسے جلد ہی نافذ کیا جائے گا۔ فلسطینی اتھارٹی کو دی جانے والی امداد امریکا میں بعض حلقوں کو فلسطینی اتھارٹی کے خلاف قانونی کارروائی کا موقع فراہم کرسکتی ہیں۔ امریکا کو بھیجے گئے فلسطینی حکومت کے مکتوب کی ایک نقل موصول ہوئی ہے جس پر فلسطینی وزیراعظم رامی الحمد اللہ کے دستخط ثبت ہیں اور یہ مکتوب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو بھیجا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں صائب عریقات نے کہا کہ امریکا کی طرف سے فلسطینی امداد بند ہونے سے سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پرکوئی اثر نہیں پڑے گا۔ادھرفلسطینی اتھارٹی کے ایک سینیر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی امداد کی بندش سے فلسطینی سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے مگر دیگر ذرائع سے اس کمی کو پورا کرنے اور بیرون امدادسے اس کا حل نکالیں گے۔ذرائع نیانکشاف کیا کہ فلسطینی اٹھارٹی کے ہاں متعین امریکی سیکیورٹر کنٹریکٹر پہلے سے فلسطین سے جا چکے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد فلسطینی اتھارٹی کی بیشتر امداد بندکردی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا