English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈونیشیا میں شدید بارشیں جان لیوا ثابت ہوئیں

share with us

جکارتہ۔ 23جنوری2019(فکروخبر /ذرائع) انڈونیشیا کے جزیرے سولا ویسی میں سیلاب اور لرزشِ اراضی نے 6 افراد کی جانیں لے لیں۔میٹرو ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق جزیرے کے جنوب میں واقع گووا علاقے میں موسلا دھار بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب اور لرزش اراضی کے واقعات جان لیوا ثابت ہوئے ہیں۔علاقے میں سیلاب کی بنا پر اپنے گھروں میں پھنس کر رہ جانے والوں کی نقل مکانی کی کاروائیاں جاری ہیں تو علاقے کے شمالی شہر مکاسر میں بھی شدید بارشیں سیلاب کا موجب بنیں۔واضح رہے کہ ٹراپیکل موسم کے حامل انڈونیشیا میں شدید بارشیں اکثر و بیشتر سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کا باعث بنتی رہتی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا