English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام میں اردن کا قائم مقام سفیر تعینات

share with us

خرطوم۔23جنوری2019(فکروخبر /ذرائع) اردن کی حکومت نے اتاشی کے عہدے کے سفارت کار کوشام کے دارالحکومت دمشق میں قائم مقام سفیر مقرر کیا ہے۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق اردنی وزارت خارجہ وسمندر پار امور کے ترجمان سفیان سلمان القضا نے بتایا کہ اتاشی کے عہدے کے ایک سفارت کار کو شام کے دارالحکومت دمشق میں قائم مقام سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ شام میں سنہ 2011 سے جاری لڑائی کے دوران اردن نے دمشق میں اپنا سفارت خانہ بند نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمان شام کے بحران کے آغاز ہی سے تنازع کے سیاسی حل پر زور دیتا رہا ہے۔ ہم شام میں ایک ایسے سیاسی حل کے خواہاں ہیں جو شامی عوام کے لیے قابل قبول ہو،شام کی وحدت اور سالمیت کا ضامن، پناہ گزینوں کی واپسی کی راہ ہموار کرنے کا ذریعہ اور شام کے امن استحکام کا سبب بنے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا