English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی: عمر قید کی سزا یافتہ صحافیہ کو چھ سال کی اضافی سزا

share with us

انقرہ۔23جنوری2019(فکروخبر /ذرائع) ترکی کی ایک عدالت نے پہلے سے عمر قید کی سزا کاٹنے والی ایک سینئر صحافیہ کو مزید چھ سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔خبر رساں ادارے'اناطولیہ' کے مطابق ایک مقامی عدالت نے صحافیہ نازلی الیجق کو حکومتی راز چوری کرنے اور انہیں افشا کرنے کی پاداش میں مزید چھ سال اضافی قید کی سزا سنائی ہے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت نے ایک دوسرے کیس میں نازلی کو پانچ سال 10 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ اس نے ریاستی راز چوری کرنے کے بعد انہیں شائع کردیا تھا۔خیال رہے کہ نازلی الیجق کو پانچ دوسرے صحافیوں سمیت گذشتہ برس فروری میں عمرقید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان پر سنہ 2016 کی ناکامی فوجی بغاوت میں باغیوں کا ساتھ دینے کا الزام عاید کیاگیا اور اسی الزام کے تحت ان پر مقدمہ چلایا گیا تھا۔ نازلی سمیت دیگر صحافی ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہیں۔خیال رہے کہ نازلی ترکی کی معروف صحافیہ اور دانشورہیں۔گذشتہ برس انہیں صدر کی توہین کے الزام میں 14 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ترک قانون کے مطابق صدر کی توہین کی سزا چار سال قید مقرر کی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا