English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران نے افغان طالبان سے مذاکرات کی تصدیق کر دی

share with us


ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شام کی طالبان سے ملاقات،افغان حکومت کو آگاہ کردیاگیا


تہران:27ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ایران کے اعلیٰ ترین سکیورٹی اہلکاروں میں سے ایک نے افغانستان میں کئی برسوں سے کابل حکومت اور امریکا کی قیادت میں نیٹو کے فوجی دستوں کے خلاف مسلح مزاحمت کرنے والے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کر دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے ہمسایہ ملک ایران میں سلامتی کے نگران اعلیٰ ترین ریاستی ادارے کے حکام نے افغان طالبان کے نمائندوں سے مکالمت کی تصدیق کر دی ۔ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شام خانی نے بتایاکہ افغان حکومت کو اطلاع کر دی گئی ہے کہ ایران نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں اور یہ عمل آئندہ بھی جاری رہے گا۔ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری شام خانی نے کابل میں افغان حکام کے ساتھ اپنی ملاقات میں انہیں بتایاکہ ایران ہمیشہ ہی سے خطے میں استحکام کے لیے اہم ترین ستونوں میں سے ایک رہی ہے اور دو ہمسایہ ممالک کے طور پر ایران اور افغانستان کے مابین تعاون یقینی طور پر ہندوکش کی اس ریاست کو درپیش سلامتی کے موجودہ مسائل کے حل میں معاون ثابت ہو گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا