English   /   Kannada   /   Nawayathi

بغیر کسی وجہ کے اسرائیلی فوج نے فلسطینی کار ڈرائیور کو گولی مار دی

share with us


اسرائیلی فوج نے زخمی ہونے والے کار ڈرائیور کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے


نابلس:27ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی کار ڈرائیور کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔تفصیلات کیمطابق اسرائیلی فوج نے نابلس کے جنوب میں حوارہ چوکی کے قریب ایک کار پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں کار ڈروائیور زخمی ہوگیا اور کار بھی نقصان پہنچا ہے۔اسرائیلی فوج نے زخمی ہونے والے کار ڈرائیور کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ فلسطینی شہری پر فائرنگ کے واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لینے کے بعد کئی گھنٹے تک سیل کردیا تھا۔ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی کار ڈرائیورکو اس وقت گولی ماری جب اس نے یہودی آباد کاروں کو کچلنے کی کوشش کی تھی۔ فلسطینی شہری کی کار کی ٹکر سے بھاگنے والے تین یہودی زخمی ہوگئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا