English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام میں فضائی حملے، اسرائیل نے اعتراف کرلیا

share with us

یروشلم:27ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل کے ایک اعلی سکیورٹی اہلکار نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب شام میں نئے فضائی حملے کیے۔ اس اہلکار نے بتایا کہ یہ حملے ایسے اہداف پر کیے گئے، جو لبنانی تنظیم حزب اللہ کے جنگجوؤں کو ایرانی ہتھیاروں کی منتقلی کے عمل کا حصہ تھے۔ روس کی طرف سے ان اسرائیلی فضائی حملوں پر یہ کہتے ہوئے تنقید کی گئی تھی کہ ان سے شام میں مسافر طیاروں کی پروازیں شدید خطرے میں پڑ گئی تھیں۔ یہ پیش رفت اس بات کا اشارہ بھی ہے کہ شامی خانہ جنگی کے حوالے سے روس اور اسرائیل کے تعلقات مسلسل کھچا کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا