English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیونس: اقتصادی مشکلات کے خلاف احتجاجا صحافی نے کر لی خودکشی

share with us

تیونس :26ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)شمالی افریقی ملک تیونس میں ایک صحافی کی طرف سے احتجاجاﹰ خود سوزی کے بعد عوامی مظاہرے شروع ہو گئے۔ عبدالرزاق زورگئی نامی اس صحافی نے اپنے ملک میں عوام کو درپیش بے تحاشا اقتصادی مشکلات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خود کو آگ لگا کر اپنی جان لے لی تھی۔ اس واقعے کے بعد ملک بھر میں شدید تشویش پائی جانے لگی تھی اور قصرین نامی شہر میں مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی شروع ہو گئی تھیں۔ اس صحافی نے خود سوزی پیر کے روز کی تھی۔ اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں وہ انتقال کر گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا