English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈونلڈ ٹرمپ ترک صدر طیب ایردوآن سے ملاقات کے لیے تیار

share with us

واشنگٹن:26ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کے لیے تیار ہیں تاہم انہوں نے اس حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔وائیٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ صدر ٹرمپ کسی بھی وقت اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ادھر ترک ایوان صدر کے ترجمان ابراہیم قالن نے کہا کہ ترک صدر طیب ایردوآن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ترکی کے دورے کی دعوت دی ہے۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان 14 دسمبر کو ٹیلیفون پر بات چیت بھی ہوئی تھی۔ابراہیم قالن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے صدر ایردوآن کی دعوت کا مثبت جواب دیا ہے اور وہ سنہ 2019ء میں ترکی کا دورہ کریں گے۔خیال رہے کہ ترک صدر طیب ایردوآن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2017ء کو وائیٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی۔ 50 منٹ تک جاری رہنے والی اس ملاقات کے بعد دونوں رہ نماؤں میں رواں سمبر میں ارجنٹائن میں بھی مختصر ملاقات ہوئی تھی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا