English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی جلد دریائے فرات عبور کرنے کے لیے پرعزم ہے ، مولود جاویش اوگلو

share with us


ترکی اور امریکا شام کے منبج شہر کے حوالے سے طے پائے معاہدے کو مکمل کرنے پرمتفق ہیں، ترک وزیرخارجہ


انقرہ:26ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاویش اوگلو نے کہا ہے کہ ان کا ملک شمالی شام میں فوج داخل کرنے کے لیے جلد از جلد دریائے فرات کے مشرقی کنارے کو عبور کرنا چاہتا ہے۔رواں ماہ ترکی شام میں وسیع فوجی آپریشن کا اعلان کرچکا ہے۔ترک وزیرخارجہ مولوجود جاویش اوگلو نے کہاکہ ترکی اور امریکا شام کے منبج شہر کے حوالے سے طے پائے معاہدے کو مکمل کرنے پرمتفق ہیں۔ترکی اور امریکا کے درمیان منبج کے حوالے سے طے پائے معاہدے میں یہ بات شامل تھی کہ امریکا شہر سے کرد جنگجوؤں پر مشتمل پپپلز پروٹیکشن یونٹس کو وہاں سے بے دخل کرے گا۔ ترکی اس گروپ کو دہشت گرد قراردیتا ہے۔ ترک ٹی وی چینل کے مطابق وزیرخارجہ جلد روس کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ شام سے امریکی انخلا کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا