English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیتن یاھو بچوں کا قاتل ہے، ہمیں انسانیت کا درس نہ دے،اسماعیل ھنیہ

share with us

نیتن یاھو اپنے جھوٹ اور دروغ گوئی کی وجہ سے فلسطینیوں کی نصرت کے لیے آواز بلند کرنے والوں کومجرم نہیں بنا سکتے، نیتن یاھو فلسطینیوں پر اپنے مظالم اور جرائم کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں، میڈیاسے بات چیت


غزہ :26ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے صدر اسماعیل ھنیہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی ترک صدر رجب طیب ایردوآن پر تنقیدکی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہیکہ نیتن یاھو بچوں کا قاتل ہے اور اسے کسی کو انسانیت کا درس دینے کا کوئی حق نہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ 'مجرم اوربچوں کے قاتل کو انسانیت کا درس دینے کا کوئی حق نہیں۔ فلسطینیوں کی حمایت اور نصرت کرنے والے ظلم اور دہشت گردی کی حمایت نہیں کرسکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاھو فلسطینیوں پر اپنے مظالم اور جرائم کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔ نیتن یاھو اپنے جھوٹ اور دروغ گوئی کی وجہ سے فلسطینیوں کی نصرت کے لیے آواز بلند کرنے والوں کومجرم نہیں بنا سکتے۔اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ نیتن یاھو طیب ایردوآن پر اس لیے تنقید کررہا ہیکیونکہ ترک صدر کی فلسطینیوں کی حمایت سے دشمن پر رعب اور خوف طاری ہے۔ پوری دنیا میں صہیونی ریاست کو بائیکاٹ کا سامنا ہے اور بائیکاٹ کو غیر موثر بنانے کے لیے ترکی کو ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے۔اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ نیتن یاھو کے ترک صدر پرالزامات حیران کن ہیں۔ نیتن یاھو خود فلسطینی بچوں کا قاتل ہے۔ اسے ترک صدر کو تنقید کا نشانہ بنانے اور انسانیت کا درس دینے کا کوئی حق نہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا