English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ کا افغان امن کے لئے چین‘ روس اور ایران کے کردار کا اعتراف 

share with us

واشنگٹن:26ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)افغانستا ن میں مذاکرات کے ذریعے حل نکالنے کیلئے امریکہ نے چین ،ایران اور روس کے کردار کا بالاخر اعتراف کر لیا ہے ۔خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں چین کی فوجی، اقتصادی اور سیاسی مصروفیت ملکی سلامتی کے خدشات سے دوچار ہے کیونکہ دہشتگردی افغان سرحد سے چین تک پھیل سکتی ہے اور اپنی علاقائی اقتصادی سرمایہ کاری کا تحفظ چین کی بڑھتی ہوئی خواہش ہے ۔رپورٹ کے مطابق ’ایران، افغانستان میں ایک مستحکم حکومت چاہتا ہے جو ایران کے مقاصد، داعش کے خاتمے، امریکا/نیٹو کی موجودگی کو ختم کرنے اور ایرانی خدشات جیسے پانی کے حقوق اور سرحدی سیکیورٹی کے تحفظ کی ذمہ دار ہو۔پینٹاگون کی جانب سے امریکی قانون سازوں کو بتایا گیا کہ روس وسطی ایشیا میں اپنے مفادات کے تحفظ اور خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے طالبان سمیت افغانستان میں موجود کرداروں سے وسیع پیمانے پر رابطے میں ہے ۔امریکی رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ مصالحت کی کوششوں میں مدد اور باغیوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے افغانستان ’پاکستان پر چینی دباؤ کو جاری دیکھنا چاہتا ہے‘۔افغانستان کی ماؤنٹین بریگیڈ چین میں تربیت حاصل کرے گی، جس کا مقصد چین کے صوبے سنکیانک سے متصل واخان کوریڈور کی حفاظت کرنا ہے کیونکہ چین کو خدشہ ہے کہ یوغر کے شدت پسند واخان کوریڈور کا استعمال کرکے خطے میں چینی مفادات کے لیے خطرہ ہوسکتے ہیں۔امریکا کا خیال ہے کہ بڑھتی ہوئی عسکریت پسندی پر چین کے تحفظات ایک مثبت عنصر ہے جو بیجنگ کو جنوبی ایشیائی خطے میں دہشتگردی کو روکنے کے لیے عالمی برادری کیساتھ کام کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔اس کیساتھ ساتھ رپورٹ میں پینٹاگون نے افغانستان میں ایرانی اثر و رسوخ کو بھی تسلیم کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تہران افغان حکومت کیساتھ تعلقات، تجارت اور اقتصادی سرمایہ کاری بڑھانے کی کوشش اور رابطے میں رہنے کے لیے ’کثیر حکمت عملی‘ پر گامزن ہے اور’ کابل کو منحرف نہ کرنے کی کوشش کیساتھ طالبان کو حمایت فراہم کررہا ہے ۔رپورٹ کے مطابق مغربی، وسطی اور شمالی افغانستان میں ایران کا شامل ہونا انتہائی اہم ہے کیونکہ یہاں افغان باشندوں کی ایران کیساتھ ثقافت، مذہب اور زبان کے تعلقات کی ایک تاریخ ہے۔روس کی افغان پالیسی کا جائزہ لینے کے بعد پینٹاگون نے یہ نوٹ کیا کہ ماسکو ہتھیاروں کی فروخت کی تجدید، بحالی اور کابل کی تربیت چاہتا ہے، جو افغان حکومت کیساتھ اثر و رسوخ میں مدد فراہم کرے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا