English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کرنے سے باز رہے:اردن

share with us

عمان :25ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اردن نے سختی سے خبر دار کیا ہےکہ مسجد اقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی سےعالم اسلام کے جذبات مشتعل ہو رہے ہیں۔ قبلہ اول کی بار بار بے حرمتی کے واقعات آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ اردنی وزیر برائے اوقاف اور مذہبی امور ڈاکٹر عبدالناصر ابو البصل نے ایک بیان میں کہا کہ صہیونی ریاست اور یہودی انتہا پسند ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسجد اقصٰٰ کا تقدس پامال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئے روز یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ، باب المغاربہ، باب الرحمۃ اور باب الرحمۃ قبرستان اور القدس کے دیگر اسلامی مقامات کی بے حرمتی کرتے ہیں۔

ابو البصل کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا فلسطینی شہریوں کو باب الرحمۃ سے قبلہ اول میں داخل ہونےسے روکنا مسلمانوں کے مذہبی امور میں مداخلت کے مترادف ہے۔ یہودی آباد کاروں کی طرف سے حال ہی میں وقف شدہ اموی محلات، دیوار براق اور دیگر مقامات کی بے حرمتی کی گئی۔ انتہا پسند یہودی روزانہ کی بنیاد پر قبلہ اول کی بے حرمتی کرتے ہیں اور مسلمانوں پر تشدد کے مرتکب ہوتے ہیں۔ اسرائیلی ریاست اور اس کےسیکیورٹی ادارے یہودی انتہا پسندوں کو قبلہ اول پریلغار کے لیے فول پروف سیکیورٹی مہیا کرتے ہیں۔

اردنی وزیر نے قبلہ اول کی بے حرمتی اور اس کے نتیجے میں مسلمانوں میں پائے جانےوالے غم وغصے کے سنگین نتائج کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پرعاید کی اور کہا کہ اسرائیل کو قبلہ اول کی بے حرمتی سے ہرصورت میں باز آنا ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا