English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی فوجیوں کے انخلاء کے اعلان کے بعد عراق اپنی فوج شام میں تعیینات کرے گی

share with us

بغداد:25ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی حکام کے شام سے فوجی انخلا کے اعلان کے نتیجے میں عراق نے اپنی فوج تعینات کرنے کا عندیہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق امریکا نے گذشتہ دنوں شام سے اپنی فوج واپس بلانے کا اعلان کیا تھا جبکہ اب عراقی حکام کاکہنا ہے کہ وہ اپنی فوج شام میں تعینات کرسکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی وزیر اعظم عادل عبدالامہدی کا کہنا ہے کہ عراقی فوج کو ہمسایہ ملک شام میں تعینات کیا جا سکتا ہے، اس سے متعلق حکمت علمی پر غور کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے کسی بھی قسم کے خطرے سے بچنے کے لیے تمام امکانات پر غور کیا جا رہا ہے، ضرورت پڑی تو فوج بھیج دیں گے۔

عادل عبد الامہدی کا کہنا تھا کہ شام میں داعش سے خطرہ ہے، یہ جنگجو گروپ اپنی دہشت گرد کارروائیوں کا دائرہ وسیع کرسکتے ہیں جس سے شامی تارکین وطن کا مسئلہ بھی بڑھ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ عراق نے دریائے فرات کے قریب شام کے ساتھ اپنی سرحد پر سکیورٹی اقدامات میں اضافہ کر رکھا ہے جس کا مقصد داعش کے عسکریت پسندوں کے عراق میں کسی ممکنہ داخلے کو روکنا ہے۔

دوسری جانب گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ شام سے امریکی فوج کے انخلاء کے معاملے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کو اعتماد میں لیا ہے۔

یاد رہے کہ داعش کے خلاف شام میں صدر باراک اوبامہ نے پہلی مرتبہ سنہ 2014 میں فضائی حملوں کا آغاز کیا تھا اور 2015 کے اواخر میں اپنے 50 فوجی بھیج کر باضابطہ شام کی خانہ جنگی میں حصّہ لیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا