English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیا ایرانی بجٹ پیش : سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا فیصلہ

share with us

تہران:25ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ایرانی صدر حسن روحانی نے آج منگل کو پارلیمان کے سامنے ملکی بجٹ پیش کردیا۔ روحانی نے اپنی تقریر میں کہا کہ امریکا پابندیوں کے ذریعے ایران کے اسلامی نظام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دینا چاہتا ہے لیکن وہ ناکام ہو جائے گا۔ تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ امریکی پابندیوں نے عوام اور اقتصادی ترقی کو متاثر کیا ہے۔ چار ہزار سات سو ٹریلین ریال کا یہ بجٹ اکیس جنوری 2019ء سے شروع ہونے والے اگلے مالی سال کے لیے ہے۔ اس بجٹ کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے علاوہ کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی خریداری کے لیے مزید رعایتیں بھی دی جائیں گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا