English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فوج نے فلسطین وزیر کو اسیر بنالیا،فلسطین کی مذمت

share with us

فلسطین:24ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی فوجیوں نے  دریائے اردن کے مغربی کنارے میں  اسیر  فلسطینی وزیر زراعت سفیان  سلطان   سے  بد اخلاقی کی۔ رم اللہ  شہر سے الخلیل جانے والے وزیر زراعت  کی گاڑی کو اسرائیلی فوجیوں نے  اپنے قبضے میں لے لیا ۔

فلسطین کی سرکاری خبر  رساں ایجنسی  وافا   کا کہنا ہے کہ  اسرائیلی فوج نے   اسلحے  کے زورپر   جبراً وزیر کو اسیر بنا نے کے بعد  گاڑی میں نصب  بعض آلات کو قبضے میں لیا اور انہیں رہا کر دیا ۔ فلسطینی حکومت نے اس واقعے پر  اسرائیل کی مذمت کرتےہوئے  اسے عالمی قوانین کی خلاف  ورزی قرار دیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا