English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق: انٹیلی جنس حکام نے داعش کے 52 جنگ جو گرفتار کرلیے

share with us

بغداد:24ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)عراق کے انٹیلی جنس حکام اور پولیس نے صلاح الدین گورنری میں کریک ڈاؤن کے دوران شدت پسند گروپ دولت اسلامیہ 'داعش' کے کم سے کم 52 جنگجو گرفتار کرلیے ہیں۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد ملک میں بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ جیسی سنگین کارروائیوں میں ملوث ہیں۔گرفتار دہشت گردوں کو ہفتے کے روز صلاح الدین گورنری کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔ انہوں نے گورنری میں بم نصب کرنے اور ٹارگٹ کلنک کارروائیاں کرنے سمیت دیگر جرائم کا اعتراف کیا ہے۔گرفتار کیے گئے داعشی دہشت گردوں میں تنظیم کا ایک مفتی اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں مالی معاونت کار بھی شامل ہے۔ادھر نینوی صوبے میں پولیس نے تکتیکیہ کے مقام پر ایک مشترکہ آپریشن میں 'داعش' کے 4 جنگجو ہلاک کردیے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا