English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصری عدالت نے اخوان کے مرشد عام محمد بدیع کو10 سال قید با مشقت کی سزا

share with us

قاہر:24ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)مصر کی ایک اپیل کورٹ نےمذہبی جماعت اخون المسلمون کے مرشد عام محمد بدیع کو بنی سویف تشدد کیس میں معمولی تخیف کرتے ہوئے 12 سال کے بجائے 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔ اخوان لیڈر کو اس کیس میں سنائی گئی یہ حتمی سزا ہے جسے چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔عدالت نے دیگر ملزمان کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔خیال رہے کہ بنی سویف تشدد کیس 14 اگست 2013 کو بنی سویف گورنری میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے حوالے سے دائر کیا گیا تھا۔ اخوان المسلمون کے رہ نماؤں پر بنی سویف میں سرکاری اور نجی املاک کی لوٹ مار، توڑپھوڑ اور پولیس اسٹیشن اور چرچ کونذرآتش کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔بنی سویف کی فوجی عدالت نے 12 ملزمان کو بنی سویف تشدد کیس میں عمر قید اور 77 ملزمان کو 15 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔ ملزمان میں اخوان المسلمون کے مرشد عام محمدبدیع، آزادی و انصاف کے سیکرٹری جنرل نہاد القاسم عبدالوھاب، جماعت کی شوریکے سابق ارکان سید ہیکل اور خالد سید ناجی، عبدالرحمان شکری اور دیگر رہ نما شامل ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا