English   /   Kannada   /   Nawayathi

سال 2018 کی مسلم شخصیت کا اعزاز طیب ایردوآن کے نام 

share with us



صدر ایردوآن مظلوموں کے ساتھی ہیں، وہ پوری دنیا میں مظلوم اقوام کے لیے آواز بلند کرتے ہیں،ابو بکر


انقرہ :24ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)عالم اسلام میں ترکی کے موجودہ صدر رجب طیب ایردوآن کی قدرو منزلت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ نائیجیریا کے ایک اخبار نے طیب ایردوآن کو سال 2018 کی مسلم شخصیت قرار دیا ہے۔اخبار نے ہفتے کے روز اپنی اشاعت میں طیب ایردوآن کو رواں سال کی عالمی اسلامی شخصیت قرار دیا اور انہیں اس ایوارڈ سے نوازا ہے۔ رشید ابو بکر نے کہا کہ طیب ایردوآن عالم اسلام کی طاقت ور، موثر اور قابل احترام شخصیت ہیں۔ وہ عالم اسلام کے سال 2018 کی معتبر شخصیت کا اعزاز اور ایوارڈ حاصل کرنے کے حق دار ہیں۔ابو بکر نے کہا کہ صدر ایردوآن مظلوموں کے ساتھی ہیں اور وہ پوری دنیا میں مظلوم اقوام کے لیے آواز بلند کرتے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے آواز بلند کی۔ وہ صہیونی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف مظالم کی جرات مند اور توانا آواز ہیں۔انہوں نے کہا کہ طیب ایردوآن نے مشرقی ترکستان اور میانمار کے مسلمانوں کے لیے آواز بلند کرکے پوری مسلم امہ بالخصوص مظلوم مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا