English   /   Kannada   /   Nawayathi

راجستھان: ابتدائی رجحانات کے مطابق کانگریس کی جیت یقینی ،کانگریس دفتر میں جشن کا ماحول

share with us

جئے پور:11/دسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)راجستھان میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے لیے ووٹوں کی گنتی شروع ہو چکیہے ۔راجستھان میں  کانگریس نے کل 100 سیٹیں حاصل کی ہیں اسمبلی انتخابات میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی میں کانگریس کو سبقت حاصل ہوئی ہے۔ پوسٹ بیلٹ اکثر سرکاری ملازمین اور محاذ پر تعینات رہنے والے فوجی اہلکار ڈالٹے ہیں۔ ان ووٹوں کی گنتی میں بی جے پی کے پیچھے رہنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرکاری ملازمین میں بھی حکومت کے تئیں زبردست ناراضگی ہے۔

 

 ریاست کے دارالحکومت جے پور میں ووٹنگ کی گنتی کے لیے راجستان کامرس کالج کو مقام بنایا گیا ہے۔یہاں پر صبح8بجے ووٹوں کی کاؤنٹنگ شروع ہو ئی۔ اب تک کے ابتدائی رجحان میں کانگریس کو 100 ، بی جے پی کو  72 اور دیگر کو 20 سیٹیں حاصلٹونک حلقۂ اسمبلی سے کانگریس کے اہم چہرے سچن پائلٹ آگے جبکہ جھالراپاٹن حلقۂ اسمبلی سے بی جے پی امیدوار وسندھرا راجے کانگریس کے مانویندر سنگھ سے آگے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا