English   /   Kannada   /   Nawayathi

کولکاتا: بابری مسجد انہدام کے خلاف6 دسمبر کو احتجاجی ریلی

share with us

کولکاتہ:04ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)بابری مسجد کے انہدام کے 24 ویں برسی کے موقع پر کولکاتا میں مختلف مسلم دلت اور آدی واسی تنظیموں کی جانب سے فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکا لنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تمام تنظیمیں دستور بچاو سمیتی کے بینر تلے اس ریلی میں شرکت کریں گے۔  اس کے علاوہ اسی دن بھیم رائو امبیڈکر سالگرہ پر خراج عقیدت بھی پیش کرنے بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔  
 ان تنظیموں کی طرف سے ریاستی حکومت سے کولکاتا شہر میں بابا صاحب امبیڈکر کا مجسمہ نصب کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ دستور بچاو سمیتی کی جانب سے الزام لگایا گیا کے ریڈ روڈ میں جس مجسمہ کو بابا صاحب کا بتایا جاتا ہے  وہ کسی انگریز کا ہے کیونکہ اس مجسمے کی شباہت بابا صاحب سے نہیں ملتی ہے۔

 دستور بچاو سمیتی کی جانب سے آج کولکاتا پریس کلب میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے دستور بچاو سمیتی کے رکن قمرالزمان نے کہا کہ آئندہ 6 دسمبر کو بابا صاحب کی برسی ہے اس موقع پر ہم دستور ہند کی حفاظت کے لیے مختلف مسلم دلتوں اور آدی واسی تنظیموں کی جانب سے دستور بچاؤ کے نام سے ایک ریلی کریں گے، مزید ہم بابا صاحب کو خراج عقیدت بھی پیش کریں گے'۔

 انہوں نے کہا کہ'  ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ امبیڈکر کی نئے سرے سے ریڈ روڈ میں مجسمہ بنایا جائے'۔  انہوں کہا کہ'  اسی دن بابری مسجد کو فرقہ پرست طاقتوں نے منہدم کیا تھا جس کے خلاف ہم احتجاج کریں گے اور فرقہ پرست عناصر اس طرح کی مزید کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہوکر ان کا مقابلہ کریں گے'۔

 

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا