English   /   Kannada   /   Nawayathi

اویسی کا سنسنی خیز الزام: چندرابابو نے ان پر حملہ کروایا

share with us

حیدرآباد:04ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے آندھرا پردیش کے وزیراعلی چندرا بابو نائیڈو پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سنہ 1999 میں ان پر ہونے والے پولیس حملے میں چندرابابو نائیڈو کا ہاتھ تھا۔تلنگانہ میں جاری سیاسی گہما گہمی کے دوران تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سربراہ چندرا بابو نائیڈو اور کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے مجلس اتحاد المسلمین کو نشانہ بنایا۔ اس کے جواب میں گذشتہ شب ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حیدرآباد کے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے کہا کہ کانگریس کے صدر کو جاننا چاہئے کہ انہوں نے اپنی پارٹی کے لیے پولیس کی لاٹھیاں بھی کھائی ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ ​​آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلی اور کانگریس کے رہنما وجے بھاسکر ریڈی نے انکے والد سلطان صلاح الدین اویسی کے سامنے انکشاف کیا تھا کہ پولیس نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو کے حکم سے ہی ان پر حملہ کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کے صدر کو یہ بھی یاد ہونا چاہئے کہ میں صدارتی انتخابات میں پرنب مکھرجی کی حمایت کے لئے ذاتی طور پر وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگموہن ریڈی سے ملنے جیل گیا تھا۔

اویسی نے یہ بھی بتایا کہ جب 1996 میں حیدرآباد میں پولیس فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا اور وہ اسمبلی میں اس بات پر بحث کرنا چاہتے تھے تو چندرا بابو نائیڈو نے جان بوجھ کر انکی شادی کے ایک دن بعد بحث کی تاریخ  رکھی تاکہ وہ اس میں شرکت نہ کرسکیں لیکن انہوں نے پھر بھی صبح 7 بجے اسمبلی کی بحث میں حصہ لیا۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا