English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسام، این آر سی معاملہ: 40 لاکھ میں سے صرف 7 لاکھ لوگوں کی درخواستیں موصول

share with us

آسام :04ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)این آر سی فہرست میں نام شامل کرنے اور اعتراضات پیش کرنے کے لیے جو تاریخ مقرر کی گئی تھی وہ تقریباً ختم ہونے کی قریب ہےپہلی لسٹ جو جاری کی گئی تھی اس میں تقریباً 40 لاکھ لوگوں کے نام فہرست میں شامل ہونے سے رہ جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔
  محمد حنیف جو کہ کامروپ ضلع کے ایک گاوں کے رہنے والے ہیں، جولائی میں جاری فہرست میں شامل نہیں ہو پائے تھے تب سے وہ اپنے آباواجداد کو ڈھونڈھ رہے ہیں تاکہ وہ عدالت عظمی کی نئی شرائط کے مطابق خود کو این آر سی کی فہرست میں شامل کروا سکیں۔
    
لیکن دسمبر کی 4 تاریخ تک 40 لاکھ لوگوں میں سے صرف 7 لاکھ لوگوں نے ہی فہرست میں اپنے ناموں کو شامل کرنے کی درخواستیں دی ہیں۔واضح رہے کہ عدالت عظمی نے مزید ناموں کے شامل کرنے کی آخری تاریخ 15 دسمبرمقرر کی تھی۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ فہرست جو کہ 30 جولائی 2018 میں شائع ہوئی تھی، اس میں 2.8 کروڑ لوگوں کے ناموں کو شامل کیا گیا تھا، جبکہ 40 لاکھ افراد اس میں شامل ہو پانے میں ناکام رہے تھے۔جس کے بعد آسام سمیت پورے ملک میں اس معاملے پر زبردست بحث شروع ہوگئی تھی۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا