English   /   Kannada   /   Nawayathi

آر ایس ایس کے حامی چینل کی تشدد معاملہ کو عالمی اجتماع سے جوڑنے کی کوشش کو پولس نے کیا ناکام

share with us

بلندشہر:04ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اتر پردیش میں بلندشہر ضلع کے سیانا قصبہ میں مبینہ گئو کشی کے نام پر ہندووادی تنظیموں کی طرف سے بھڑکائی گئی تشدد میں ایک انسپکٹر سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس معاملہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے اور تشدد کو بلند شہر کے ہی دریا پور میں منعقدہ سہ روزہ عالمی تبلیغی اجماع سے جوڑنے کی سازش کا پردہ فاش ہوا ہے۔

دراصل آر ایس ایس کے حامی سدرشن نیوز نے معاملہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی گھناؤنی کوشش کرتے ہوئے بلند شہر میں پیر کے روز اختتام پزیر ہونے والے تبلیغی اجتماع سے جوڑنے کی کوشش کی۔ لیکن اس کی اطلاع ملتے ہی یو پی کی بلند شہر پولس نے مستعدی دکھاتے ہوئے بیان جاری کر سدرشن نیوز کی خبر کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے انتباہ دیا کہ وہ اس طرح کی افواہیں نہ پھیلائے۔ حالانکہ چینل یا ملک کے خلاف فی الحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سدرشن نیوز کے مالک سریش جوہان نے بلند شہر تشدد کو ضلع میں اختتام پزیر ہونے والے سہ روزہ عالمی تبلیغی اجتماع سے جوڑ کر فیک نیوز ٹوئٹ کی تھی۔ چوہان نے لکھا کہ گئو کشی کی مقامی لوگوں نے مخالفت کی اس کے بعد یہ تشدد بھڑکی۔ ساتھ ہی اس نے اپنے حامیوں کو بلند شہر میں ہو رہی لاٹھی چارج، فائرنگ، آگزنی اور موت پر تازہ اپ ڈیٹس دیکھتے رہنے کے لئے بھی کہا، اس کے بعد کے ٹوئٹ میں جوہان نے لکھا ’’مقامی لوگوں نے چینل کو بتایا ہے کہ بلند شہر اجتماع کے وبال کے بعد کئی اسکولی بچے پھنسے ہیں، رو رہے ہیں، لوگ جنگ میں ہیں، گھروں کے دروازے بند کر لوگ ڈرے سہمے ہوئے ہیں۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا