English   /   Kannada   /   Nawayathi

اخلاق قتل معاملہ کے جانچ افسر رہ چکے ہیں ہجومی تشدد کا شکار پولس افسر

share with us

بلند شہر:04ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)بلند شہر میں گئو کشی کی افواہ پر ہوئے فساد میں ایک ایسے انسپکٹر کا مارا جانا کئی سوالوں کو جنم دیتا ہے۔ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا ہجومی تشدد کا حکومت کے پاس کوئی حل نہیں ہے؟ کیا بھیڑ جو چاہے گی وہ کرے گی؟ کیا گئو رکشا کے نام پر انسانوں کو مارا جاتا رہے گا؟ سبودھ کمار سنگھ سے اخلاق قتل کی جانچ لے کر ان کا تبادلہ کیوں کیا گیا تھا؟ سب سے بڑا سوال ہے کہ کیا ریاست اتر پردیش میں کوئی حکومت ہے بھی یانہیں؟ یہ وہ سوال ہیں جو محب وطن شہریوں کو پریشان کر رہے ہیں اور ان کو محسوس ہو رہا ہے کہ ملک کی نہ صرف گنگا جمنی تہذیب خطرے میں ہے بلکہ ملک میں قانون کے صحیح نفاذ کو لے کر بھی بے چینی بڑھ رہی ہے۔

اتر پریش کے اے ڈی جی (لا اینڈ آرڈر) آنند کمار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انسپکٹر سبودھ دادری میں موب لنچنگ کے ذریعہ قتل کئے گئے اخلاق کے معاملہ میں جانچ افسر تھے۔ بعد میں ان کا وارانسی تبادلہ کر دیا گیا تھا اور اس میں چارج شیٹ دوسرے انفارمیشن افسر (آئی او) نے داخل کی تھی۔

یو پی پولس نے اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سبودھ کمار ستمبر 2015 سے 9 نومبر 2015 تک اخلاق قتل معاملہ میں جانچ افسر تھے بعد میں ان کا تبادلہ ورانسی کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے سبودھ کمار وہ افسر تھے جنہوں نےاخلاق قتل کے بعد دادری کو قابو میں رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائے تھے۔ وہ اس وقت ہر روز علاقہ کا دورہ کرتے تھے تاکہ شرپسند عناصر سر نہ اٹھا سکیں اور اس وقت وہاں ایک مسلم گھرانے میں شادی کی تقریب ہونی تھی اور اہل خانہ خوفزدہ تھے لیکن سبودھ کمار ہی تھے جنہوں نے اس شادی کو یقینی بنایا تھا۔ سبودھ وہ افسر تھے جنہوں نے 17 ملزمین کے خلاف کیس درج کیا تھا اور ان کو گرفتار کیا تھا جو بعد میں ضمانت پر رہا ہو گئے تھے۔ اب لوگوں کے ذہن میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا ان کا ہر معاملہ کو صحیح طرح سے حل کرنا ہی ان کے قتل کی وجہ بنا؟۔

سبودھ کمار کے پسماندگان میں ان کے دو بیٹے اور اہلیہ ہیں۔ بڑا بیٹا نوئیڈا میں انجینئرنگ کی پڑھائی کر رہا ہے اور دوسرا ابھی اسکول میں پڑھ رہا ہے۔ سبودھ کے والد بھی پولس میں تھے اور ان کو اپنے والد کی جگہ پولس میں نوکری ملی تھی کیونکہ نوکری کے دوران ان کا انتقال ہو گیا تھا۔ سبودھ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ انتہائی شاندار افسر تھے اور موقع پر رہنے کی کوشش کرتے تھے۔

سبودھ کمار کے پسماندگان میں ان کے دو بیٹے اور اہلیہ ہیں۔ بڑا بیٹا نوئیڈا میں انجینئرنگ کی پڑھائی کر رہا ہے اور دوسرا ابھی اسکول میں پڑھ رہا ہے۔ سبودھ کے والد بھی پولس میں تھے اور ان کو اپنے والد کی جگہ پولس میں نوکری ملی تھی کیونکہ نوکری کے دوران ان کا انتقال ہو گیا تھا۔ سبودھ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ انتہائی شاندار افسر تھے اور موقع پر رہنے کی کوشش کرتے تھے۔

 

(ق آ)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا