English   /   Kannada   /   Nawayathi

حماس کے وفد کی جنوبی افریقا کی حکمران جماعت کی قیادت سے ملاقات

share with us


حماس کے وفد نے جنوبی افریقا کی نیشنل پارٹی کی قیادت کوفلسطین کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی


کیپ ٹاؤن:03ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے پارلیمانی وفد نے جنوبی افریقا کے دورے کے دوران کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقا کی حکمران جماعت کی قیادت سے ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق حماس کے وفد نے جماعت کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن ڈاکٹر محمود الزھار کی قیادت میں جنوبی افریقا کی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی بلاک کے سربراہ جاکسن ماتھیمبو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، صہیونی ریاست کے مظالم، فلسطین میں یہودی توسیع پسندی ، القدس اور غرب اردن کے خلاف صہیونی سازشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔حماس کے وفد نے جنوبی افریقا کی نیشنل پارٹی کی قیادت کوفلسطین کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی۔جنوبی افریقا کی پارلیمانی پارٹی کے سربراہ مسز ماتھیمبو نے حماس کے وفد کا خیر مقدم کیا اور فلسطینی قوم کی حمایت جاری رکھنے پر زورد یا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا فلسطینی قوم کے منصفانہ حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔خیال رہے کہ حماس کے پارلیمانی بلاک "اصلاح وتبدیلی" کا ایک سرکردہ وفد حال ہی میں جنوبی افریقا کے دورے پر کیپ ٹاؤن پہنچا تھا۔ وفد نے جنوبی افریقا کی سیاسی قیادت اور حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا