English   /   Kannada   /   Nawayathi

ناسک میں ناراض کسان کا انوکھا احتجاج، پیداوار کی رقم پی ایم مودی کو بھیج ڈالی

share with us

ناسک :03ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)مہاراشٹر کے ناسک میں ایک کسان کو اپنی پیاز کی پیداوار ایک روپئے فی کلوگرام کی شرح پر بیچنی پڑی، اس نے بطور احتجاج اپنی محنت کی کمائی 1064 روپے وزیر اعظم راحت فنڈ میں بھیج دیئے۔

 ملک بھر کے کسانوں کا غصہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔گزشتہ ہفتہ ملک بھر سے آئے کسانوں نے دہلی میں اپنا احتجاج درج کرایا اور انہوں نے تاریخی رام لیلا میدان سے پارلیمنٹ تک مارچ کیا ، لیکن اس کے با وجود مودی حکومت کسانوں کے مسائل کے تئیں سنجیدہ نہیں ہے ، دہلی میں احتجاج کر رہے کسانوں سے کسی بھی مرکزی وزیر نے ملنے تک کی زحمت نہیں کی۔اب ناسک کے کسان نے احتجاج کے طور پر وزیر اعظم مودی کو چیک بھیجا ہے۔

دراصل مہاراشٹر میں کسانوں کو اپنی فصل بیچنے پر اس کی لاگت تک ان کو نہیں مل پا رہی ہے ۔ ناسک میں پیاز کے دام گرنے سے کسان بہت پریشان ہیں ، حالات یہ ہیں کہ ایک کلو پیاز ایک روپے کی قیمت سے بیچنے پر کسان مجبور ہیں ۔ ایک کسان نے تو لاگت کے برابر پیسے نہ ملنے سے ناراض ہو کر ملی رقم کو وزیر اعظم نریندر مودی کو منی آرڈر کر کے بھیج دی ۔ احتجاج کے طور پر کسان نے 750 کلو پیاز سے ملی رقم 1064 روپے وزیر اعظم راحت فنڈ میں جمع کرا دیئے ہیں۔

ناسک ضلع کی نیفڑ تحصیل کے رہنے والے سنجے ساٹھے ان ترقی پسند کسانوں میں سے ایک ہیں جنہیں سال 2010 میں امریکی صدر براک اوبامہ کے ہندوستانی دورہ کے دوران ان سے ملنے والے کسانوں میں شامل کیا گیا تھا۔ اب وہ بتاتے ہیں کہ ’’ میں نے اس سیزن میں 750 کلو پیاز پیدا کی ، لیکن گزشتہ ہفتہ نیفڑ تھوک بازار میں مجھے ایک روپے فی کلو کا بھاؤ مل رہا تھا۔ کسی طرح مول بھاؤ کر کے 1.40فی کلو میں سودا طے ہوا ، 750 کلو پیاز کے بدلے میں 1064 روپے ملے‘‘۔

انہوں نے مزید بتایا ’’کئی ماہ کی محنت کے بعد ایسے حالات ہونے پر تکلیف ہوتی ہے ۔ اس لئے میں نے احتجاج کے طور پر 1064 روپے وزیر اعظم راحت فنڈ میں دے دیئے ہیں اور اضافی 54 روپے منی آرڈر سے بھیجے ہیں ‘‘۔ واضح رہے ملک میں پیاز کی زیادہ تر پیداوار شمالی مہاراشٹر کے ضلع ناسک میں ہوتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا