English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھوپال گیس سانحہ: 34 برس بعد بھی متاثرین انصاف کے منتظر

share with us

بھوپال:03ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع) مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پیش آنے والا المناک گیس حادثہ ملک کا سب سے بڑا صنعتی حادثہ ہے۔ اسے اب 34 برس ہو چکے ہیں پر آج تک اس حادثے کے متاثرین انصاف کے لیے ٹکٹکی لگائے ہوئے ہیں۔متاثرین گزشتہ 34 برسوں سے انصاف پانے کی کوششیں کر رہے ہیں  لیکن ان کی کوششیں اب تک بارآور ثابت نہیں ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ بھوپال گیس سانحہ 2 اور 3 دسمبر سنہ 1984 کی درمیانی رات میں پیش آیا تھا۔ 

 گیس حادثے کے 34 برس پورے ہونے پر بھوپال گیس متاثرین کی مختلف تنظیمیں اور بھوپال گیس مہیلا ادیوگ نامی تنظیم نے موم بتی جلاکر بھوپال کے شاہجہانی پارک میں حادثے کے شکار لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر تنظیم کی رکن اور گیس متاثرہ خاتون حمیدہ بی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا ' ان 34 برسوں میں متاثرین کو کسی بھی حکومت نے کسی بھی طرح کا کوئی انصاف نہیں دیا'۔

انہوں نے کہا کہ 'اگر کچھ ملی ہیں تو وہ ہے گیس متاثرین کو طرح طرح کی بیماریاں، جس میں سب سے زیادہ گیس متاثرین کینسر جیسی خطرناک بیماری کے شکار ہوئے۔ ساتھ ہی ان متاثرین کو سانس کی بیماری اور گردوں کی بیماری بھی لگی جو صرف اسی حادثے کی وجہ سے ہے'۔

حمیدہ بی نے کہا کہ : ' آج بھی لوگ بیماریوں سے ویسے ہی دم توڑ رہے ہیں جس طرح سے 2 اور 3 دسمبر 1984 کی رات گیس حادثے کے وقت دم توڑے تھے۔ اتنا کچھ دیکھنے کے بعد بھی ریاست مدھیہ پردیش کی حکومتوں پر قابض سیاست دانوں کو شرم نہیں آ رہی ہے کہ وہ ان متاثرین کو بہتر علاج مہیا کروائیں اور ان کے دکھوں کا مداوا کریں'۔

حمیدہ بی نے کہا جو بھی حکومت مدھیہ پردیش میں رہی اس حکومت نے متاثرین کا حق مارا ہے۔

انہوں نے کہا آج متاثرہ خواتین اپنے حق کی لڑائی لڑتے لڑتے پردہ چھوڑ سڑکوں پر اتر آئی ہیں، در در کی ٹھوکریں کھا رہی ہیں، اپنے بچوں کی پرورش کے لیے گھر گھر جاکر کام کر رہی ہیں، سچائی ہے کہ حکومت انہیں نظر انداز کر رہی ہے'۔

انہوں نے کہا : ' بھوپال کے 36 وارڈز کے لوگ اس حادثے سے متاثر ہوئے۔ ہزار افراد اسی حادثے کی وجہ سے وفات پاچکے لیکن گونگی بہری حکومت کو ان گیس متاثرین پر ترس نہیں آیا'۔

وہیں انہوں نے موجودہ حکومت بھارتیہ جنتا پارٹی پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کی بھارتیہ جنتا پارٹی گزشتہ پندرہ برسوں سے مدھیہ پردیش میں اقتدار میں ہے۔ لیکن بی جے پی سے بھی گیس متاثرین ناامید ہی رہے، ان پندرہ برسوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے اگر گیس متاثرین کے ساتھ کچھ کیا ہے تو وہ ہے 'جھوٹے وعدے'۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا