English   /   Kannada   /   Nawayathi

تلنگانہ انتخابی مہم کے دوران بی جے پی لیڈران کی فرقہ واریت کا زہر گھولنےکی کوشش

share with us

تلنگانہ:03ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)۲۰۱۴میں کئے گئے وعدہ وفا نہ کرنے کے سبب تیزی سے اپنی سیاسی زمین کھو رہی بی جے پی مدھیہ پردیش اور راجستھان میں ہونے والے ممکنہ نقصان کی بھرپائی کے لئے تلنگانہ میں ایڑی چوٹٰ کا زور لگا رہی ہے ،بی جے پی صدر امت شاہ مرکزی وزیر نتن گڈکری ،اوریوپی کے سی ایم یوگی ادتیانتھ اتوار کو تلنگانہ میں خیمہ زن رہے تاکہ ۷ دسمبر کوریاست میں ہونے والی پولنگ مں بی جے پی کے زیادہ سے زیاسہ امیدواروں کی فتح کو یقینی بنا سکیں اس دوران زعفرانی پارٹی نے ریاست کی انتخابی مہم کو فرقہ وارانہ خطوط پر تقسیم کرنے کی کوششیں بھی تیز کر دی ہیں

    انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں کے خلاف اکثر شعلہ بیانی کرنے والے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دہشت گردی کو مسلمانوں سے جوڑا اور ساتھ ہی حیدرآباد کو بھی کٹہرے میں کھڑا کر دیا۔ یوگی نے کہا، ’’اگر مسلم تشٹی کرن نہیں ہوتا تو ملک کے اندر کوئی بھی دہشگردانہ واقعہ پیش نہیں آتا اور اس کے تار حیدرآباد سے جڑتے ہوئے نظر نہیں آتے۔‘‘

یوگی نے کہا، ’’ٹی آر ایس نظام شاہی سے آزادی کے دن کو نہیں منانا چاہتی کیوں کہ انہیں وٹ بینک کا خطرہ ہے۔ انہیں ڈر ہے کہ اگر وہ آپ کی عزت و احترام کا دن منائیں گے تو کہیں ایسا نہ ہو کہ ان کا مسلم ووٹ بینک کھسک جائے۔‘‘

یوگی نے کہا، ’’بی جے پی آپ کو اس بات کی یقین دہانی کراتی ہے کہ جیسے بی جے پی نے سردار پٹیل کا سب سے بڑا اسمارک بنانے کا کام کیا ہے اسی طرز پر نظام شاہی سے آزادی کی مہم چلانے کا دن بھی منانے کی تقریب منعقد کی جائے گی۔‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا