English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوگی پر اویسی کا کراراوار ،کہا اپنے حلقہ گورکھپور کی فکر کریں ، تلنگانہ میں نفرت کا ماحول پیدا نہ کریں

share with us

تلنگانہ اسمبلی کے لئے ووٹنگ 7 دسمبر کو ہونی ہے اور وہاں کا سیاسی ماحول اپنے شباب پر ہے۔ تلنگانہ کے تندور علاقہ میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اگر تلنگانہ میں بی جے پی اقتدار میں آئی تو اویسی کو ٹھیک اسی طرح تلنگانہ سے بھاگنا پڑے گا جیسے نظاموں کو حیدرآباد سے بھاگنا پڑا تھا۔ یوگی نے کہا کہ ’’حیدرآباد کا نظام پاکستانی حامی تھا وہ حیدرآباد کی ریاست کو ہندوستان میں شامل نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن اس وقت کے وزیر داخلہ سردار پٹیل کی سختی کی وجہ سے نظام کو حیدآباد چھوڑ کر بھاگنا پڑا تھا ‘‘۔

یوگی آدتیہ ناتھ پر جوابی حملہ کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ یو گی آدتیہ ناتھ کو گورکھپور کی فکر کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا ’’میں ان سے پوچھ رہا ہوں، یہ بھگانے کی بات آپ کب سے کر رہے ہیں؟ ملک آ پ کا ہے میرا نہیں ہے؟ یوگی کو اپنے انتخانی حلقہ گورکھپور کی فکر نہیں ہے جہاں ہر سال سینکڑوں بچے بیماری سے مرتے ہیں‘‘۔ اویسی نے یہ بھی سوال کیا کہ ’’اگر مودی، یوگی اور بی جے پی کے خلاف کوئی بولے گا تو اسے ملک سے بھگا دیں گے؟‘‘۔

بی جے پی کو تلنگانہ میں سب سے زیادہ فائدہ اویسی پر حملہ کر کے ہی ہو سکتا ہے کیونکہ اس سے غیر مسلم ووٹ متحد ہوتے ہیں اور اس کے لئے یوگی آدتیہ ناتھ سے زیادہ بہتر قائد کوئی نہیں ہے۔ دوسری جانب اس سے اویسی کو بھی فائدہ ہوتا ہے کیونکہ اویسی کی پکڑ اقلیتوں میں ہے جو اویسی پر حملہ کو اپنے اوپر حملہ تصور کرتے ہیں۔ اس گرم سیاست سے دونوں کو ہی فائدہ ہے اور شائد اسی لئے کچھ سیکولر جماعتیں اسے نورا کشتی بھی کہتی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا