English   /   Kannada   /   Nawayathi

محلوں میں رہنے والے نہین سمجھتے ہمارا درد :انتخابی ریلی میں اسد الدین اویسی کا بیان

share with us

تلنگانہ:02ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کو لے کر سیاسی بیان بازیوں کا دور عروج پر ہے ۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی جہاں ایک طرف موجودہ وزیر اعلی اور تلنگانہ راشٹر سمیتی کے سربراہ چندر شیکھر راو کی حمایت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور ٹی ڈی پی پر جم کر حملہ بھی کررہے ہیں ۔

کچھ ایسا ہی اتوار کو حیدر آباد میں اسد الدین اویسی کی ایک عوامی جلسہ میں دیکھنے کو ملا ، جہاں انہوں نے کانگریس اور تیلگو دیشم پارٹی پر جم کر تنقید کی ۔ اویسی نے دونوں پارٹیوں کو پاکیٹ مار قرار دیا ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی خود کو جینئو دھاری کہتے ہیں ، ایسے میں وہ مسلمانوں کا درد کیا سمجھیں  گے۔

ملک پیٹ کے سعید آباد میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہا "راہل گاندھی تم کیا جانتے ہو ، ہماری تکلیف کیا ہے ... تم نے محلوں میں زندگی گزاری ، کیا تم نے اپنے جسم پر کبھی لاٹھیاں کھائیں ؟ کیا تم کو تمہارے نام سے مذہب کے نام پر ذلیل کیا گیا ؟ کیا تم سے ناانصافی ہوئی ؟ ، ہم نے سامنا کیا ہے ، جمہوریت پر یقین کرکے کیا ، ہندوستان کے آئین کا استعمال کرکے کیا "۔

انہوں نے کہا کہ تیلگو دیشم پارٹی اور کانگریس دونوں ہی پاکیٹ ماروں کی جماعت ہے ۔ اویسی نے کہا کہ مدارس اور مسلمانوں کے مذہبی مقامات کو بند کرنے کی کوشش ہورہی ہے ۔ مرکزی حکومت مسلمانوں کو نہیں دیکھنا چاہتی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا