English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی حکومت کو سماجی رہنما انا ہزارے کی دھمکی "30 جنوری تک لوکپال کی تقرری نہ ہونے پردھرنے پربیٹھوں گا"۔

share with us

نئی دہلی:02ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سماجی رہنما انا ہزارے نے ہفتہ کو کہا کہ بدعنوانی مخالف لوکپال کی تقرری نہ ہونے پروہ اپنے گاوں میں 30 جنوری سے بھوک ہڑتال کریں گے۔ انہوں نے وزیراعظم دفترمیں وزیرممکت جتیندرسنگھ کولکھے خط میں این ڈی اے حکومت پرمرکزمیں لوکپال اورریاست میں لوک آیکت کی تقرری نہ کرنے کے لئے بہانے بنانے کا الزام لگایا۔

انا ہزارے نے کہا کہ نریندرمودی حکومت نے پہلے کہا کہ لوک سبھا میں اپوزیشن میں کوئی سینئرلیڈرنہ ہونے کی وجہ سے لوکپال مقررنہیں کیا جاسکتا (جوتقرری عمل کا حصہ ہے) اوربعد میں کہا کہ سلیکشن کمیٹی میں کوئی معزز انصاف پسند نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس سال 23 مارچ کورام لیلا میدان میں بھوک ہڑتال پربیٹھے تھے، لیکن پی ایم اوکی تحریری یقین دہانی کے بعد انہوں نے ہڑتال ختم کردی تھی۔ انا ہزارے نے کہا کہ انہوں نے پھردواکتوبرتک کا وقت دیا۔

انہوں نے لکھا "دواکتوبرکواپنے گاوں رالیگن سدھی سے تحریک شروع کرنی تھی، لیکن مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ اوردیگرلیڈروں نے پھریقین دہانی کرائی کہ لوکپال اورلوک آیکت کی تقرری کا عمل آخری مرحلے میں ہے۔ میں نے انہیں ایک اورموقع دینے اور30 جنوری تک انتظارکرنے کا من بنایا ہے"۔ اناہزارے نے الزام لگایا کہ یہ واضح طورپرموجودہ حکومت کی منشا لوکپال اورلوک آیکت کی تقرری کرنے کی نہیں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا