English   /   Kannada   /   Nawayathi

حج کے لئے 70سال یازائد عمر کے عازمین کو سہولت

share with us

حیدرآباد:02ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع) اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے کہا ہے کہ حج 2019 کے لئے 70سال یا زائد عمر کے جو عازمین درخواست داخل کرناچاہتے ہیں ان کے لئے پہلے اہلیت کی آخری تاریخ 17 نومبر 2018 تھی‘ یعنی اس تاریخ تک جو عازمین70سال کی عمرکو پہنچ جائیں گے ان کاشمار محفوظ زمرہ میں ہوگا اور بغیر قرعہ اندازی کے ان کاانتخاب عمل میں آجائے گا۔ تاہم آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ جب 17 نومبر سے بڑھاکر 12دسمبر 2018مقرر کی گئی تو 70سال کی عمر کے عازمین کے تعلق سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی‘ جس پر پروفیسر ایس اے شکورنیمرکزی حج کمیٹی سے نمائندگی کی کہ ان تمام درحواست گذاروں کو محفوظ زمرہ میں شامل کیا جائے جو توسیع شدہ آخری تاریخ 12دمبر تک 70سال کی عمر کو پہنچتے ہیں‘اس سے کئی لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

چنانچہ پروفیسر ایس اے شکور کی نمائندگی کو قبول کرتے ہوئے مرکزی ج کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام درخواست گزار جو 12 دسمبر کی تاریخ تک 70سال کی عمر کو پہنچیں گے خود بخود محفوظ زمرہ میں شامل ہوجائیں گے۔ چنانچہ ایسے تمام عازمین درخواست داخل کرنے کے اہل ہوں گے ان سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ آن لائن درخواست داخل کرنے کے لئے حج ہاؤز کو آتے وقت اپنے ساتھ اوریجنل پاسپورٹ‘ ایک عدد کینسل شدہ چیک یا بینک پاس بک کی کاپی‘ پروسسنگ فیس کی ادائیگی کا چالان اور ایک عدد فوٹو کے علاوہ نامینی کی تفصیلات اور اگر موجودہ پتہ پاسپورٹ میں درج پتہ سے الگ ہو تو ایڈریس پروف ساتھ لائیں۔ 70سال یا زائد عمر کے عازمین کو ایک رفیق سفر کو بھی ساتھ رکھنے کی اجازت ہے۔

پروفیسر ایس ا ے شکور نے کہا ہے کہ تمام درخواست گزار آن لائن فارم داخل کرنے کے بعد فارم کی ہارڈ کاپی ضروری دستخطیں کروانے کے بعد مناسب دستاویزات کے ساتھ دفتر حج کمیٹی میں داخل کریں‘ بعض افراد نے آن لائن درخواستیں داخل کی ہیں لیکن اس کی ہارڈ کاپی حج کمیٹی میں داخل نہیں کی ہے ‘ کور نمبر جاری کرنے کے لئے ہارڈ کاپی داخل کرنا لازمی ہے ‘ اس کو نظر انداز نہ کریں۔ تفصیلات کے لئے فون نمبر 040-23298793 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔ حج فارم www.hajcommittee.gov.in پر داخل کئے جاسکتے ہیں اور یہ سائیٹ کھولنے کے بعد تمام ہدایات یکے بعد دیگرے اسکرین پر ظاہر ہوجائیں گی۔

 

(ق آ)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا